ایک بار ٹکٹ خریدنے پر پورا سال مفت سفر،’وز‘ایئر کی زبردست آفر

Aug 19, 2024 | 19:30:PM
ایک بار ٹکٹ خریدنے پر پورا سال مفت سفر،’وز‘ایئر کی زبردست آفر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ایندھن کی بڑھتی قیمت کیساتھ ساتھ فضائی سفر کا کرایہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ، ایسے میں وز ایئر نے صارفین کیلئے پورا سال مفت سفر کی ایک آفر متعارف کروائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ہنگری کی ایک ایئرلائن’’وز ایئر‘‘ نے ایک ایسی سکیم متعارف کرائی ہے جس کے تحت آپ کو پیسے صرف ایک بار ہی ادا کرنے ہوں گےاور آپ سال بھر میں جتنی مرضی فلائٹس پر سفر کرسکیں گے،سکیم کے مطابق مسافروں کو سالانہ 499 یورو ادا کرنے ہوں گے اور وہ سال بھر جتنی فلائٹس پر سفر کرنا چاہیں، کر سکیں گے،’’وز ایئر‘‘ کا کہنا ہے کہ اس کی نئی ممبر شپ، جس کا اطلاق ستمبر سے ہو گا، ایسے لوگوں کے پیسے بچانے میں مددگار ثابت ہو گی جو بہت زیادہ سفر کرتے ہیں،وز ایئر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اعلان کے بعد بہت سے لوگوں نے اس کو سراہا اور 24 گھنٹے کے اندر زیادہ تر مارکیٹوں سے اس کی تمام ممبر شپ فروخت ہو گئیں،ائیرلائن کی اس سکیم پر شہریوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے۔