پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے 19تا 24 اگست کے دوران خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ گلیشیر پگھلنے سے فلیش فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردی۔
این ڈی ایم اے نکا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی توقع ہے جس سےگلیشئرز کے پگھلنے سے ندی نالوں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے،خیبر پختونخواہ چترال دیر، چارباغ، مالاکنڈ، ہزارہ، میرپور، مانسہر، ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ، گلگت بلتستان میں ہنزہ، گلگت، دیامیراور نگر میں لینڈ سلائیڈنگ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں ،مقامی حکام اور ریسکیو سروسز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں،مسافر اور سیاح حضرات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کیلئے ایڈوائزر تعینات کرنے کا فیصلہ