عام انتخابات 2024 میں کتنے فیصد نوجوانوں نےووٹ کاسٹ کیا؟ رپورٹ جاری

Aug 19, 2024 | 20:31:PM
عام انتخابات 2024 میں کتنے فیصد نوجوانوں نےووٹ کاسٹ کیا؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان ) 8فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ٹرن آؤٹ سے متعلق مختلف جماعتوں کی جانب سے مختلف دعوے کیے جا رہے تھے لیکن اب پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولیپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے  تمام دعوے غلط ثابت کردیئے ہیں ۔

پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا جوکہ ملکی تاریخ میں نوجوانوں کا سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہے،2024 کے انتخابات میں  نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ تھا اور نوجوان ووٹرز کا ٹرن آؤٹ مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ سے بھی زیادہ رہا،مجموعی ووٹر ٹرن آؤٹ گزشتہ الیکشن کے مقابلے میں کم تھا لیکن نوجوانوں کے ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہوا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن میں 18 سے 35 سال کے رجسٹرڈ ووٹرز 44.2 فیصد تھے۔

رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی نے 2018 میں 18 فیصد اور 2024 میں 11 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دیے ،پی ٹی آئی نے 2018 میں 17 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دیے تھے، ایم کیو ایم نے 2018 میں 17 فیصد اور 2024 میں 19 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دیئے ،مسلم لیگ ن نے 2018 میں 13 فیصد 2024 میں 11 فیصد ٹکٹس نوجوانوں کو دیئے ،48 فیصد نوجوانوں کے مطابق ملک کا سب سے بڑا چیلنج مہنگائی  45 فیصد کے مطابق  بے روزگاری  اور 31 فیصد کے مطابق مذہبی انتہا پسندی ہے۔