مری؛ نواز شریف کی گاڑی کو چاہنے والوں نے روک لیا، سیلفیاں لیں

Aug 19, 2024 | 21:21:PM

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کو مری میں ان کے چاہنے والوں نے سڑک کنارے روک لیا اور محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مری میں میاں نواز شریف کو گاڑی میں گزرتا دیکھ کروہاں موجود  مختلف علاقوں سے آئے  لوگوں نے ہاتھ ہلائے جس پر صدر ن لیگ نے نوجوانوں کو دیکھ کر  سڑک کنارے گاڑی روک لی۔نوجوان اپنی گاڑیوں سے اتر کر میاں نواز شریف کی گاڑی کے قریب چلے آئے اور ان سے اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ 
 اس موقع پر لیہ سے آئے ایک نوجوان نے نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساری نوجوان نسل آپ کے ساتھ ہے، سر، جیئیں گے مریں گے مگر آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔نوجوان نے کہا کہ  اللہ مجھے اس وقت تک موت نہ دے جب تک آپ کو وزیر اعظم کے طورپر نہ دیکھ لوں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا؟معروف نجومی نے ایسی پیشگوئی کردی کہ امریکی بھی حیران رہ جائیں

مزیدخبریں