(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی اداکارہ خوشی کپور نے اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے ناک اور ہونٹ کی سرجری کرانے کا اعتراف کیا ہے۔
گزشتہ دنوں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی جس میں 12 سال کی خوشی کو اپنی والدہ سری دیوی کے ساتھ ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا۔جیسے ہی یہ پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر نظر آئی تو صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے خوشی کپور کو ٹیگ کیا کہ آپ پہلے بہت مختلف تھیں اور اب الگ نظر آتی ہیں، خاص طور پر آپ کی ناک اور ہونٹوں میں بہت تبدیلی آئی ہے۔
اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے خوبصورتی میں اضافے کیلئے ہونٹ اور نا ک کا ٹریٹمنٹ کروایا تھا۔
اداکارہ کی جانب سے اس اعتراف کے بعد انہیں صارفین کی جانب سے کافی سراہا جارہا ہے۔صارفین کا خیال ہے کہ اتنی سچائی سے سرجری کا اعتراف کرنے کیلئے مشہور شخصیات کو کافی ہمت کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ اکثر اداکارائیں تو قبول ہی نہیں کرتیں لیکن خوشی نے بڑی آسانی سے اس چیز کا اعتراف کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔
واضح رہے کہ خوشی سری دیوی اور بونی کپور کی چھوٹی بیٹی ہیں جبکہ ان کی بڑی بہن جھانوی کپور بھی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں۔خوشی کپور نے 2023 میں زویا اختر کی فلم دی آرچیز سے ڈیبیو کیا۔
یہ بھی پڑھیں:آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید بارش، محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا