ارشد ندیم کو سسر کی جانب سے بھینس کا تحفہ ملنے پر نیرج چوپڑا بھی بول پڑے 

Aug 19, 2024 | 22:08:PM
ارشد ندیم کو سسر کی جانب سے بھینس کا تحفہ ملنے پر نیرج چوپڑا بھی بول پڑے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اولمپک گولڈ میڈلسٹ فخر پاکستان ارشد ندیم کو سسر کی جانب سے بھینس کا تحفہ ملنے پر  بھارتی نیزہ باز  نیرج چوپڑا کا بھی ردعمل آگیا ۔ 

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں نیرج چوپڑا نے انکشاف کیا کہ مقابلوں میں کامیابی پر انہیں بھی ایسے ہی تحائف مل چکے ہیں اور ہمارے علاقے میں بھی بھینسیں تحفے میں دی جاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے آبائی علاقے ہریانہ میں کھلاڑیوں کو اکثر ایسے تحائف پیش کیے جاتے ہیں جن میں گھی، لڈو، موٹر سائیکلیں، اور یہاں تک کہ ٹریکٹر بھی شامل ہیں۔چوپڑا نے کہا کہ میرے لیے بھی مقابلوں سے قبل ایسے اعلانات سامنے آئے کہ اگر نیرج یہ مقابلہ جیتتا ہے تو  اسے 50 کلو گھی دوں گا۔نیرج کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں لوگ کبڈی شوق سے کھیلتے  ہیں اسی لیے وہاں گھی تحفے میں دیا جاتا ہے کیونکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ گھی طاقت بڑھاتا ہے۔