(24 نیوز ) راولپنڈی میں شادی کے اگلے ہی روز دلہا دلہن کیخلاف تھانے پہنچ گیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق شہری کی جانب سے تھانہ نصیر آباد میں درخواست درج کرائی گئی ہے کہ عائشہ نامی خاتون سے شادی ہوئی ، شادی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑے ، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور 3 تولہ زیورات دیئے جو کہ ملزمہ شادی کے اگلے روز ہی لیکر فرار ہو گئی ۔
متاثرہ شخص کے مطابق شادی میں خاتون کے چند رشتے داروں نے بھی شرکت کی، شادی کے اگلے روز خاتون والد کی بیماری کا بہانہ کرکے پھوپھی کے گھر جانے کا کہہ کر گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ خاتون کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔