(عثمان خادم) پی ٹی آئی لاہور کی نو منتخب تنظیم کا پہلا اجلاس ہوا جس میں نئے صدر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کی نومنتخب تنظیم کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کی نئی بننے والی تنظیم کا پہلا اجلاس زوم پر منعقد کیا گیا، پہلے ہی اجلاس میں نئے صدر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شرکاء نے کہا کہ نئی تنظیم ڈیل اور لابنگ کے نتیجے میں بنائی گئی ہے، شرکاء نے صدر سے سوالات کیے کہ آپ نے خود گزشتہ کسی احتجاج میں شرکت کیوں نہیں کی؟ آپ کے پاس 2 عہدے پہلے بھی ہیں تو کیسے وقت نکالیں گے؟
یہ بھی پڑھیں: شادی کے اگلے ہی روز دلہا دلہن کیخلاف تھانے پہنچ گیا؟اہم وجہ سامنے آگئی
دوسری جانب نئے صدر شیخ امتیاز محمود میٹنگ کو کنٹرول نا کر سکے، اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل بارے کوئی مشاورت نہ ہوسکی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی لاہور تنظیم کا پہلا اجلاس بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہو گیا۔