آئی جی پنجاب کیجانب سے متعدد ڈی پی اوز سمیت 15 افسران کے تقرروتبادلے

Aug 19, 2024 | 23:17:PM
آئی جی پنجاب کیجانب سے متعدد ڈی پی اوز سمیت 15 افسران کے تقرروتبادلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے متعدد ڈی پی اوز سمیت 15 افسران کے تقرروتبادلے کر دیئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی منظوری کے بعد محکمہ پولیس نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، محکمہ پولیس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اختر فاروق کو ڈی پی او میانوالی، سید ندیم عباس کو ڈی پی او ننکانہ صاحب، بلال افتخار کو ڈی پی او جھنگ، راشد ہدایت کو ڈی پی او اوکاڑہ، آصف امین کو ڈی پی او مری، طارق عزیز کو ایڈیشنل ڈائریکٹرایڈمن ایس پی پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق زنیرہ اظفر کو ایس ایس پی سپیشل برانچ راولپنڈی، صبا ستار کو ایس ایس پی انوسٹی گیشنز راولپنڈی، محمد معاذ ظفر کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور، سید عزیز کو ایس پی ٹیکنیکل ، ٹیلی کمیونیکشن لاہور، حشام بن اقبال کو ایس پی انٹیلیجنس سپیشل برانچ پنجاب، مغیس احمد ہاشمی کو چیف ٹریفک افیسر مری، اویس علی خان کو ایس ڈی پی او مری تعینات کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لاہور کی نو منتخب تنظیم کے پہلے اجلاس کی اندر ونی کہانی سامنے آ گئی

مزید براں آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او مری ارشد محمود کو سی پی او رپورٹ کرنے کاحکم جاری کر دیا۔