(24نیوز) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ 10افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک میں عالمی وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 521ہوگئی، جبکہ خیبرپختونخوا میں24گھنٹے میں427افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد54ہزار448ہوگئی ہے، خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے172مریض صحت یاب ہوگئے، صوبے میں کورونا کے صحت یاب مریضوں کی تعداد48ہزار426 ہوگئی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ہلاکتوں اور کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی مجموعی شرح 7 اعشاریہ59 فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ تشویشناک مریضوں کی تعداد 2447 ہے۔
خیبر پختونخوا : کورونا وائرس مزید 10 افراد کی جان لے گیا
Dec 19, 2020 | 00:29:AM