شہرقائد میں کوروناتیز،  ایک اور ضلع میں لاک ڈاؤن کا نفاذ

Dec 19, 2020 | 09:29:AM

(24نیوز) کورونا مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافے کے پیش نظر شہر قائد کے ایک اور ضلع میں مائیکر سمارٹ ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے پیش نظر ضلع وسطی ، غربی اور کیماڑی کے بعد ضلع شرقی میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیئے۔ڈپٹی کمشنر شرقی کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں آج رات بارہ بجے سے 31 دسمبر تک سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جارہا ہے۔ گلشن اقبال کے سب ڈویژن میں آنے والے علاقوں سوک سنٹر، عیسیٰ نگری، ڈالمیا، پی آئی بی، گلشن 5، پہلوان گوٹھ، جمالی کالونی، گلزار ہجری 12، صفورہ کالونی، فیصل کینٹ کے مخصوص مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں سب ڈویژن جمشید ٹاؤن کے علاقوں اختر کالونی، منظور کالونی، اعظم بستی، محمودآباد، گارڈن ایسٹ، سولجر بازار، پی ای سی ایچ ایس اور جمشید کوارٹر کے مخصوص مقامات پر بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔مذکورہ علاقوں میں شہریوں کے لئے ماسک کا استعمال لازمی ہوگا، جبکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور اور ضروری اشیاء کی دکانوں کے علاوہ ہر قسم کے کاروبارپر  پابندی اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔مذکورہ علاقوں میں آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس یا کسی بھی قسم کا پارسل پہنچانے اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری کی بھی اجازت نہیں ہوگی، شہریوں کو گھر یا علاقے سے باہر نکلنے کے لئے وجہ بیان کرنا ہوگی بغیر عذر کسی کو نہیں‌ نکلنے دیا جائے گا، مریض کے ساتھ ایک تیماردار کو جانے کی اجازت ہوگی۔

 
 

مزیدخبریں