ٹیچرز یونین کا 29 دسمبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان

Dec 19, 2020 | 09:35:AM
 ٹیچرز یونین کا 29 دسمبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب ٹیچرز یونین کا 29 دسمبر کو وزیر اعلی ہاوس کلب روڈ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان نان بی ایڈ ایجوکیٹرز کی ملازمتوں سے برطرفی کو مسترد کرتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وحید مراد یوسفی مرکزی صدر  نے کہا کہ پی ٹی یو ایچ ای سی کی پالیسی میں تبدیلی اور کرونا لاک ڈاون کے باعث ایجوکیٹرز بی ایڈ نہ کر سکے ، ایجوکیٹرز کی بحالی کے لئے محکمہ تعلیم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کو منظور کیا جائے، انہوں نے کہا کہ ایس ایس ایز اور اے اوز کو بھی غیر مشروط مستقل کیا جائے ، تمام کیڈرز کے اساتذہ کا سی ایم پیکج بحال کیا جائے ، پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے ۔

اللہ بخش قیصر نے کہا کہ اساتذہ پوسٹوں کی اپگریڈیشن وقت کی ضرورت ہے ، سید فیاض گیلانی نے  بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام کیڈرز کے اساتذہ کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر ٹیچنگ الاونس دیا جائے ،جبکہ وسیم اختر کمبوہ اور راجہ محمد زبیر نے کہا کہ لیب اٹینڈنٹس ۔ قاری ٹیچرز اور کمپیوٹر لیب انچارج کی پوسٹیں بھی اپگریڈ کی جائیں ،