کراچی بار کےالیکشن کیلئے میدان سج گیا ، پولنگ جاری

Dec 19, 2020 | 09:48:AM

(24نیوز)کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات سٹی کورٹ میں کیے جارہے ہیں ، سالانہ انتخابات 2021 سٹی کورٹ ججز کی نگرانی میؒں کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی بار کے سالانہ انتخابات کی پولنگ سٹی کورٹ میں قائم عدالتوں میں صبح 9 بجے شروع کی جائیگی، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے سے جاری رہے گا ۔سٹی کورٹ اور اطراف کی جگہوں کو حساس قرار دے دیا گیا ہے، جبکہ الیکشن میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وکلاء کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ افراد کو سٹی کورٹ میں داخلہ کی اجازت نہیں ہے پیشی کے لئے کسی بھی قیدیوں کو سٹی کورٹ میں نہیں لایا جائیگا، الیکشن کے باعث تمام عدالتی کارروائی معطل کردی گئیں۔

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کی کل تعداد 16000 ہے 8000 رجسٹرڈ وکلاء اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔نعیم قریشی، منیر اے ملک، خالد ممتاز اور عبدالجلیل خان مروت صدر کی نشست کے لئے مد مقابل صدر کی نشست کے لئے نعیم قریشی اور منیر اے ملک کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ نائب صدر کی نشست کے لئے 8 امیدوار مدِمقابل ہیں۔ جنرل سیکرٹری کی نشست کے لئے 7 امیدوار مد مقابل جوائنٹ سیکریٹری کے لئے 3 امیدوار مد مقابل خزانچی اور لائبریرین کے لئے 5،5 امیدوار مد مقابل میمبر آف مینیجنگ کمیٹی کی 16 نشستوں پر 65 امیدوار آمنے سامنے ہونگے۔

مزیدخبریں