دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار!!!

Dec 19, 2020 | 09:57:AM
 دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں ہلکی دھند، فلائٹ شیڈول متاثر. 6 پروازیں منسوخ جبکہ 9 تاخیر کا شکار رہیں ۔ دھند کے باعث ٹرین شیڈول بھی متاثر رہا۔

تفصیلات کے مطابق  دبئی جانے والی پرواز پی اے 416 ، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 ، ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 ، ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 ، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306  جبکہ کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 منسوخ ہو گئی۔کوئٹہ جانے والی پرواز ای آر 543 چھے گھنٹے تاخیر کا شکار، استنبول جانے والی ترکش ائیر کی پرواز ٹی کے 715 پانچ گھنٹے ، ابو ظہبی سے لاہور آنے والی پرواز ای وائے 243 تین گھنٹے،لندن سے آنے والی برٹش ائیر کی پرواز بی اے 259 تین گھنٹے کی تاخیر کا شکاررہیں

دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث کراچی اور کو ئٹہ سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار، عوام ایکسپریس چار گھنٹے چالیس منٹ ،خیبر میل تین گھنٹے چالیس منٹ ، علامہ اقبال دو گھنٹے، گرین لائن ایک گھنٹہ چالیس منٹ ،تیزگام ایک گھنٹہ پچاس منٹ تاخیر کا شکاررہیں۔