آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کیساتھ میدان میں آئیں گے۔ شاداب

Dec 19, 2020 | 10:19:AM
آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کیساتھ میدان میں آئیں گے۔ شاداب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی  ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔میچ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم شاداب خان نے کہا کہ جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کم بیک کرنا مثبت پہلو تھا، ٹاپ آرڈر میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے یقیناً  میچ سے بہت کچھ سیکھا ہو گا۔ حارث رؤف کا انرجی لیول ٹیم کو متحرک کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کی پچز اور کنڈیشنز مختلف ہیں، آئندہ میچوں میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میڈیم پیسر فہیم اشرف نے بیٹنگ میں بہتر کھیل پیش کیا جبکہ باؤلنگ تو پہلے بھی اچھی کر رہے تھے۔