انڈوں کی قیمتیں عروج پر: فارمی 240،دیسی 280روپے درجن تک فروخت

Dec 19, 2020 | 10:17:AM

(24نیوز)انڈہ 20 روپے کا ہوگیا،صارف پریشانی سے دو چار ہے ۔جبکہ ایک درجن  انڈوں کی قیمت 240 روپے وصول کی جا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں اور چیزوں کی قیمتیں بڑھی ہیں وہیں انڈوں کی قیمت میں ساری حدیں پار کرتے ہوئے 20روپے تک پہنچ گئیں ہیں ۔لاہور اور گردونواح میں سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی انڈوں کی قیمت بڑھتے ہوئے 20روپے فی انڈہ یعنی 240روپے درجن  تک پہنچ گئی ہے۔دکاندار من مانے ریٹ  لگاتے ہیں ۔ نہ صرف شہروں میں بلکہ دیہاتوں میں حالات اس سے بھی آگے ہیں ۔جہاں شہروں میں انڈوں کی قیمت 240روپے درجن ہے وہیں دیہاتوں میں 250روپے فی درجن وصول کئے جا رہے ہیں جب کہ دیسی انڈوں بارے مرضی کے ریٹ وصول کئے جاتے ہیں ۔جو کہ 250روپے فی درجن سے لے کر 280روپے فی درجن تک وصول کئے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں