(24نیوز)کورونا کا زور نہ ٹوٹ سکا،4بڑے شہروں میں کرونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا،لاہور،ملتان ،اسلام آباد اور پشاور میں مریضوں کی بڑی تعداد وینٹی لیٹرز پر پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے چار بڑے شہروں میں میں مریضوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ ملتان میں 46فیصد مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں، این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 41، پشاور میں 21 فیصد جبکہ لاہور میں 34فیصد مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔
دوسری جانب حیدر آباد میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اچانک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔شہر میں نئے رجسٹرڈ ہونے والے کیسز کی شرح صرف 6فیصد رہ گئی ہے ،ایک دن میں مزید 34کورونا کے مریض سامنے آئے جبکہ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 169 ہوچکی ہے۔ حیدرآباد میں صحت یاب افراد کی تعداد بڑھنے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد بھی کم ہوکر 880 رہ گئی ہے۔