پی ڈی ایم جلسہ،  کیپٹن صفدر اور دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

Dec 19, 2020 | 10:42:AM
پی ڈی ایم جلسہ،  کیپٹن صفدر اور دیگر کی ضمانتوں میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے موقع پر کرونا ایس او  پیز کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، ملک پرویز، کرنل ریٹائرڈ مبشر ،ملک ریاض سیشن کورٹ لاہور میں پیش ہوئے،عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور دیگر کی ضمانت میں 16جنوری تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سیشن عدالت نےپاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے جلسہ کے لئے  گوجرانوالہ جاتے ہوئے کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن صفدر ،ملک پرویز, علی پرویز , رانا مبشر , غزالی سلیم بٹ , کرنل (ر) مبشر , ملک ریاض اور چوہدری اختر حیات سیشن عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے کیپٹن صفدر اور دیگر کی ضمانت میں 16 جنوری تک کی توسیع کر دی۔