(24نیوز)کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر نے این ایچ ایس کوائر کے ساتھ مل کر کرسمس گیت'ہولی' جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹن بیبر اپنے کرسمس گیت 'ہولی' کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرکے برطانیہ کی سرکاری ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد فراہم کریں گے۔جسٹن بیبر نے کہا کہ خاص طور پر ان مشکل وقتوں میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مل کر کام کروں گا۔ برطانیہ کی کلاسیکی گائیکہ سارہ برائیٹمن بھی کرسمس پر اپنے سابق شوہر لائیڈ ویببرکے ساتھ گیت گائیں گی۔کلاسیکی گائیکہ سارہ برائیٹمن کہتی ہیں کہ تہوار پر کرسمس ڈریم سمیت کئی خوبصورت گیت لائیوپیش کیے جائیں گے۔