درآمدی گندم غیر معیاری، فلور ملز کو آٹے کی تیاری میں مشکلات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مقامی کے مقابلے میں درآمدی گندم معیار سےکم ہے ۔فلور ملوں کو اس وقت درآمدی گندم سے معیاری آٹا بنانے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم میں گلوٹن نامی پروٹین کی کمی ہے جس کی وجہ سے مقامی گندم ملائے بغیر کھانے کے قابل آٹا بنانا ممکن نہیں، 60 فیصد دیسی اور 40 فیصد درآمدی گندم دی جارہی ہے جس سے کوالٹی اس معیار کی نہیں بنتی جس معیار کی بننی چاہیے، اس میں زیادہ سےزیادہ مکسنگ 80 اور 20 کی ریشو سے ہو سکتی ہے کہ 20 فیصد ولایتی ہو اور 80 فیصد دیسی ہو۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ سمندری راستے سےآنے والی گندم میں نمی کا تناسب بھی زیادہ ہے۔فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے کہ شہریوں کو معیار ی آٹے کی فراہمی کے لیے درآمدی گندم میں ملانے کے لیے مقامی گندم کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے۔