حلف اٹھانے کے بعد  اعظم سواتی کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آمد

Dec 19, 2020 | 12:13:PM
حلف اٹھانے کے بعد  اعظم سواتی کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر ریلوے اعظم سواتی کی حلف اٹھانے کے بعد پہلی بار ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہورآمد۔ ریلوے پولیس کے براس بینڈ نے وفاقی وزیر کو سلامی پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے اعظم سواتی نے ریلوے افسروں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں ریلوے کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوگا ۔ریلوے کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنا وقت کی ضرورت ہے۔میرے تعلقات ریلوے کے لئے استعمال ہوں گے لیکن ریلوے میں نہ سیاست ہوگی نہ بیرونی مداخلت ہوگی۔ہم نے اس کو کمرشل enterprise کی طرح چلانا ہے جو ہم سے نہیں ہوسکتا اسے فوری آوٹ سورس کرنا ہے، استعداد اور کارکردگی بڑھانی ہے ۔ آمدنی کا براہ راست تعلق ایفیشنسی سے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 1974 میں آخری بار ریلوے سے سفر کیا تھا اور اس کے بعد کل بطور مسافر سفر کیا جہاں بہتری کی ضروت ہے اسے نوٹ کیا ہے اور بہتری لائیں گے۔ اعظم سواتی کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آمدکےموقع پر چئیرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمان گیلانی، سی ای او ریلوے نثار احمد میمن اور آئی جی ریلوے پولیس عارف نواز بھی موجود تھے۔