کیمپ جیل، دو دن میں قتل کے2 قیدی ہارٹ اٹیک سے چل بسے

Dec 19, 2020 | 12:35:PM
کیمپ جیل، دو دن میں قتل کے2 قیدی ہارٹ اٹیک سے چل بسے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بشیر مسیح ایک سال قبل قتل کے جرم میں کیمپ جیل میں لایا گیا تھا ، گزشتہ شب اچانک سینے میں درد اٹھا فوری ہسپتال پہنچایا گیا ۔ طبی امداد ملنے کے باوجود بشیر مسیح کو بچایا نہ جا سکا۔گزشتہ روز بھی قتل کا  ایک اور قیدی ہارٹ اٹیک سے جان کی بازی ہار گیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہورمیں واقع کیمپ جیل میں  قتل کا ایک اورقیدی دم توڑ گیا ۔ تھانے ڈیفنس سی کےمقدمے میں ایک سال قبل جیل انے والابشیرمسیح جانبرنہ ہوسکا۔ گذشتہ شب اچانک سینے میں تکلیف پرجیل ہسپتال منتقل کیاگیا۔جیل حکام کےڈاکٹر کی جانب سے طبی امداددینے کے باوجودجانبرنہ ہوسکا۔یاد رہے کہ  گزشتہ روز بھی قتل کا قیدی ہارٹ اٹیک سے جانبحق ہوگیا تھا۔ بشیرمسیح کے پوسٹ مارٹم کے لئے قانونی کاروائی کرکے لاش مردہ خانے بھجوائی جائے گی۔