روپیہ تگڑا،سٹاک ایکسچینج میں بھی تیزی،ہفتہ وار پورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈالر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ،گزشتہ ہفتے کے مقابلے ڈالر 160.14 سے کم ہوکر 160.09 روپے پر بند ہواجبکہ سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1270 پوائنٹس کی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3 فیصد اضافے سے 43741 کی سطح پر بند ہوا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار رپورٹ میں انٹر بینک میں ڈالر کی بلند سطح 160.59 اور کم سطح 159.90 روپے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ہفتے میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کمی ہوئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.50 سے کم ہوکر 160.30روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب سٹاک ایکسچینج کی رپورٹ کے مطابق ہفتے میں 36 کروڑ شئیرز کی سب سے زائد کاروبار ریفائنری سیکٹری میں ہوئے ۔ہفتے میں ٹیکنالوجی اور کمیونیکیشن سیکٹر 31 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا ۔ٹیکسٹائل کمپوزٹ سیکٹر میں ہفتے میں 23 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔ 23 فیصد اضافے سے 1.59 ارب شئیرز کا کاروبار ہوا ۔ایک ہفتے میں شئیرز کی قیمت بڑھنے پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 253 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔مارکیٹ کپیٹلائزیشن 7775 ارب سے بڑھ کر 8028 ارب روپے پر پہنچ گئی۔