بزدار اور غلام سرور کی ملاقات، پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی مذمت

Dec 19, 2020 | 12:49:PM
بزدار اور غلام سرور کی ملاقات، پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیرغلام سرورخان نے پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پُرزور مذمت کی ہے ، انہوں نے کہا منفی سیاست کو22کروڑعوام مستردکرچکےہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے وفاقی وزیرغلام سرورخان  نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کےامور،حلقےکی ترقیاتی سکیموں پرپیش رفت پرتبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں پی ڈی ایم کی تخریبی سیاست کی پرزورمذمت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدمت کے سفر کے سامنے انتشارکی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے، افراتفری کی سیاست کاجواب عوام کی خدمت سے دیا اور دیتے رہیں گے۔

ملاقات کے موقع پرعثمان بزدار نے کہا  کہ منفی سیاست کو22کروڑعوام مستردکرچکےہیں، پےدرپےناکامیوں کےبعدمخالفین کو نوشتہ دیوارپڑھ لیناچاہیے۔انہوں ںے کہا کہ پنجاب میں حقیقی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہے، ترقی کاسفرتیزی سے جاری و ساری رہے گا، ترقی کاسفرروکنےکی کوشش کرنےوالےپہلےکی طرح ناکام رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ ماضی میں دانستہ طور پر بعض علاقوں کو نظرانداز کیا گیا، ہماری حکومت نے یکساں ترقی کاوژن دیا، دیہات میں کھیت سے منڈی تک سڑکوں کی تعمیر سے خوشحالی آئے گی۔ ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ملک میں عدم استحکام چاہتی ہے، عوامی حمایت سے اپوزیشن کے افراتفری پھیلانے کے عزائم ناکام بنائیں گے۔