(24نیوز)تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے اور پرانے کیسز کی سماعت جاری رہے گی ۔ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی ہدایت پر رجسٹرار ہائی کورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے حوالے سے 2 الگ الگ نوٹیفکیشنز جاری کئے ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 24 دسمبر سے 8 جنوری تک جب کہ ماتحت عدالتوں میں 24 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوگی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ 9 جنوری اور ماتحت عدالتیں 2 جنوری سے دوبارہ معمول کے مطابق کام کا آغاز کریں گی۔ تاہم تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کےنئے اور پرانے کیسز کی سماعت جاری رہے گی۔