لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے، میرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) فلم سٹار میرا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بحالی کی ذمہ داری صرف فنکاروں پر نہیں بلکہ انڈسٹری سے وابستہ ہر فنکار پر ہے، اتفاق کے بغیر کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، اگر انڈسٹری کے لوگ ایک ہو جائیں تو مسائل کا حل ممکن ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ کردار فنکاروں کا ہوتا ہے لیکن سرمایہ کاری کرنا فنکاروں کا نہیں بلکہ فلم سازوں کا کام ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلم انڈسٹری دوبارہ مضبوط اور خوشحال ہو لیکن اس کیلئے سب کا متحد ہونا ضروری ہے۔