’’35 لاکھ کشمیری مہاجر  زندگی گزارنے پر مجبور‘‘

Dec 19, 2020 | 13:21:PM
’’35 لاکھ کشمیری مہاجر  زندگی گزارنے پر مجبور‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسئلہ کشمیر نےگزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے کے دوران 35 لاکھ کشمیریوں کو بطور مہاجر  زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے۔

 تفصیلات کے  مطابق پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی مظالم کی وجہ سے 1947سے اب تک 35 لاکھ  کشمیریوں کو غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کو چھوڑ کرآزاد جموں وکشمیر، پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکا، کینیڈا اوردیگر ممالک میں میں پناہ لینا پڑی۔

ریسرچ رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت کی جانب سے تواتر سے جاری ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے گزشتہ 31برسوں کے دوران 40ہزار سے زائد کشمیریوں نے ہجرت کی اور وہ مقبوضہ علاقے سے باہر مہاجرین اور پناہ گزینوں کی حیثیت سے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔