حکمران جھوٹے، ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا، سراج الحق

Dec 19, 2020 | 13:21:PM
حکمران جھوٹے، ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا، سراج الحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور حکومت کی پالیسی میں کوئی فرق نہیں دونوں اپنے مفادات کے لئے سیاست کر رہے ہیں۔ حکمرانوں کے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم ہیں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے میرپور خاص میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مسلط حکومت کی وجہ سے 22 کروڑ عوام مشکل میں ہے اس حکومت نے ایک وعدہ بھی نہیں نبھایا، 73 سال گزرنے کے باوجود پاکستان میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا۔ جاگیرداروں کا ٹولہ ہم پر مسلط ہے جس نے عوام کے مفاد میں کچھ نہیں کیا۔ موجودہ نظام میں غریب آدمی کو کھانے کو نہیں ملتا جبکہ جاگیرداروں کے کتے بھی چاول کھاتے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں نکلیں گے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے لیکن سب جھوٹ تھا، وزیراعظم کا اسلام آباد میں ایک ہفتہ دھرنے والا خواب بھی سچ کر دیں گے پھر دیکھتے ہیں کتنی دیر میں استعفیٰ آتا ہے موجودہ نظام میں دیانت دار لوگوں کا آنا بہت مشکل ہے۔