سیاسی لیڈرز بیان بازی سے پہلے ہوم ورک کر لیا کریں, وسیم اختر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ اب تو سارے محکمے سندھ حکومت کے پاس ہیں تو نتائج کیوں نہیں آ رہے۔میرا مشورہ ہے کہ سیاسی لیڈرز بیان دینے سے پہلے ہوم ورک کر لیا کریں.
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال پر میڈیا میں تصاویر بھری پڑی ہیں، گٹر ابل رہے ہیں۔ الزامات لگائے جارہے ہیں کہ پنشن اور ریٹائرڈ ملازمین کے پیسے کھا گئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تنخواہیں تو آڈٹ ہونے کے بعد ریلیز ہوتی ہیں اور آڈٹ افسر سندھ حکومت کا ہوتا ہے۔سابق میئر کراچی کا کہنا تھا کہ واجبات کی ادائیگی کے لئے کے ایم سی کے اثاثے فروخت کرنے پڑ رہے ہیں۔ کے ایم سی کے ملازمین کی پنشن ساڑھے چار ارب تک پہنچ چکی ہے۔