افغانستان: بگرام میں امریکی ائیر بیس پر 10 راکٹس حملے

Dec 19, 2020 | 15:43:PM

(24 نیوز)افغانستان میں امریکہ کی بڑی ایئر بیس پر 10 راکٹس داغے گئے ہیں ،جن میں سے 4 راکٹس ائیربیس کے اندر گرے جبکہ 6 راکٹس کو فضا میں تباہ کر دیا گیا۔

عالمی نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں واقع امریکی فضائیہ کے سب سے بڑے اڈے کو راکٹس کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔فضائی اڈے پر 10 راکٹس داغے گئے جن میں سے 4 فضائی اڈے کے اندر گرے اور 6 کو پولیس نے فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔ان حملوں سے پورا علاقہ لرز گیا۔بگرام کے گورنر کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ قلندر خیل کے علاقے میں ایک ٹرک پر 10 ایم بی-12 راکٹس رکھے گئے اور انہیں امریکی فضائی اڈے کی جانب داغا گیا۔

 امریکی فضائیہ کی جانب سے تاحال راکٹس حملوں پر کسی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ حملے میں جانی و مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاہم کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں