آصف علی زرداری کے ساتھی کی ضمانت منظور!!!

Dec 19, 2020 | 16:04:PM
آصف علی زرداری کے ساتھی کی ضمانت منظور!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی غلام قادر مری کی ضمانت منظور کر لی  وہ 30 جنوری سے عبوری ضمانت پر تھے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس فیاض احمد جندران پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے ملزم غلام قادر مری کی ضمانت کنفرم کر دی ہے۔غلام قادر مری پر لاجسٹک ٹریڈنگ اور عمیر ایسوسی ایٹس نامی جعلی اکاؤنٹس سے رقوم وصول کرنے کا الزام ہے۔ملزم نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا کہ گنے کا کاشتکار ہوں، ٹنڈو الہ یار کی شوگر ملز کو گنا فراہم کرنے کے بدلے رقوم ملی تھیں۔عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے فیصلے میں تحریر کیا کہ نیب کے پاس ثبوت آجائیں تو ضمانت کینسل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلے۔