(24نیوز )پنجاب بھر کے سرکاری اساتذہ مطالبات کے حق میں بنی گالہ پہنچ گئے ،وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے باہر دھرنے کے لیے آنے والوں پر پولیس نے شدید شیلنگ کی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات جب کہ وزیراعظم کی رہائش گاہ جانے والا راستہ سیل کردیا گیا ہے۔ را ستے بند ہو نے سے بدترین ٹر یفک جا م ہو گئی۔
تفصیلا ت کے مطا بق پولیس کی جانب سے شیلنگ اور راستے بند کرنے کے بعد اساتذہ نے بہارہ کہو روڈ پر احتجاج شروع کردیا، جس کی وجہ سے مری اور کشمیر سے آنے والی ٹریفک بری طرح متاثر ہوئی۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 7 برس سے کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کی مستقلی پبلک سروس کمیشن کا امتحان اور انٹرویو پاس کرنے سے مشروط کردی گئی ہے جو کہ ناانصافی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود پنجاب حکومت کو سیکنڈری اسکول ایجوکیٹرز کی غیر مشروط ریگولرائزیشن کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا فی الفور حکم دیں تاکہ اعلیٰ تعلیم یافتہ اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ مطمئن ہو کر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔
بنی گالہ میں سرکاری اساتذہ پر پولیس کی شدید شیلنگ ، ٹریفک جا م
Dec 19, 2020 | 17:19:PM