غذر کا درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ، ندی نالے، دریا جم گئے

Dec 19, 2020 | 17:37:PM
غذر کا درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ، ندی نالے، دریا جم گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )غذر میں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، ندی نالے اور دریا جم گئے۔جس سے عا م نظا م زندگی مفلو ج ہو کر رہ گیا ہے۔شدید سر دی کی وجہ سے اشیا ئے خو ر و نو ش کی بھی کمی سا منے آ ئی ہے ۔خشک میو ہ جا ت نا یا ب ہو گئے جبکہ ایندھن کیلئے بھی مقا می لو گوں کو شدید مشکلا ت کا سا منا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق غذر میں خشک سردی جاری ہے اور درجہ حرارت منفی17 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔شدید سردی کے باعث ندی نالے اور بالائی علاقوں میں دریا جم گیا جبکہ بتھریت اور شمرن پاور ہائوس کے چینلز سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔ایندھن کیلئے بھی لو گ ما رے ما رے پھر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔