(24نیوز )بو م بو م آفر یدی کو ایک اور بڑی خو شخبری مل گئی۔ابوظبی ٹی ٹین لیگ کی ٹیم قلندرز کا حصہ بن گئے ہیں۔ٹیم آنر عاطف رانا نے کہا کہ آج یہ اعلان کرتے ہوئے بڑے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ لالہ شاہد آفریدی قلندرز فیملی کے ساتھ جڑ گئے ہیں اور وہ 28 جنوری سے شروع ہونے والی ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کے آئیکون پلئیر ہوں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ آج قلندرز فیملی کا حصہ بننے پر خوشی ہو رہی ہے، خواہش بہت پرانی تھی، لاہور قلندرز سارا سال کام کرتی ہے صرف ایک ماہ کی سرگرمیوں تک محدود نہیں رہتی اس لیے قلندرز فیملی کا حصہ بننا اعزاز ہے۔قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی سے بڑا کوئی آئیکون پلیئر نہیں ہو سکتا وہ اکیلے اسٹیڈیم بھر سکتا ہے، بہت پرجوش ہیں کہ شاہد آفریدی اس مرتبہ قلندرز کا حصہ ہوں گے۔ گزشتہ برس شاہد آفریدی پی سی بی کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ کیے جانے کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے لیکن اس مرتبہ انہیں این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
لالہ شاہد آفریدی قلندرز فیملی کے ساتھ جڑ گئے
Dec 19, 2020 | 17:49:PM