نامزد ججز طارق جہانگیری،بابر ستار کو پارلیمانی کمیٹی میں بلانے کیخلاف درخواست مسترد

Dec 19, 2020 | 18:12:PM

(24 نیوز)نامزدججزبابرستار،طارق جہانگیری کوپارلیمانی کمیٹی میں بلانے کیخلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے نامزدججز بابرستار،طارق جہانگیری کوپارلیمانی کمیٹی میں بلانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،اسلام آبادہائیکورٹ نے درخواست مستردکردی،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست پرفیصلہ سنایا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت پارلیمانی کمیٹی کے امورمیں مداخلت نہیں کرےگی، عدالت یقین رکھتی ہے پارلیمانی کمیٹی اپنی آئینی ذمے داری پوری کرے گی،عدالت کو یقین ہے کہ کمیٹی قابلیت رکھنے والے پروفیشنل آزاد خیال ججوں کو تعینات کریگی۔

مزیدخبریں