جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن ملتوی کردیاگیا

Dec 19, 2020 | 18:24:PM

(24 نیوز)جوہر ٹاؤن میں ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے غیر قانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن ملتوی کردیاگیا۔
ترجمان ایل ڈی اے سہیل جنجوعہ نے کہاہے کہ غیر قانونی تعمیرات مقامی بااثر سیاسی شخصیات کی طرف سے بنائی گئی تھیں، سرکاری اراضی پر بھی غیر قانونی قبضہ کیا گیا تھا ، ترجمان کاکہناہے کہ ایل ڈی اے کا عملہ آپریشن کےلئے پہنچا تو بااثر افراد نے مقامی لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا، شہریوں کی قیمتی جانوں کے تحفظ کےلئے آپریشن عارضی طور پر ملتوی کیا گیا ہے۔
 سیف الملوک کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج عوام کے سامنے اداروں نے کھوکھر پیلس پر دھاوا بولا، ایک سلیکٹڈ حکومت کے کہنے پر دھاوا بولاگیا، ڈی جی اینٹی کرپشن ، ڈی جی ایل ڈی اے اور سی سی پی او لاہور کو شرم آنی چاہئے، آج مجھے اور میری عوام کو مینار پاکستان کے کامیاب جلسے کی سزا دینا چاہتے ہیں ۔
لیگی رہنما کاکہناتھا کہ یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اترے ہوئے ہیں ، ہم نے تمام نقشے دکھائے، جو بھی ادارہ ہے ٹی وی پر بیٹھ کر بات کرلیں، میری گزارش ہے اس سلیکٹڈ حکومت پر مت ناچیں ،انہوں نے کہاکہ اسی کنال اراضی کا چلایا گیا جس سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، میں نے کون سا قبضہ کیا ہوا ہے سامنے آکر بات کریں ،سیف المکوک کھوکھر نے کہاکہ میں ان کو بتا رہا ہوں یہ باز آجائے ورنہ نقصان کے ذمہ دار یہ لوگ خود ہوں گے۔

مزیدخبریں