ویکسین سے خواتین کی داڑھی ، انسان مگرمچھ بن سکتا ہے، برازیلین صدر

Dec 19, 2020 | 18:32:PM

(24نیوز )برازیل کے صدر جائر بولسونارو کاکورونا ویکسین کے حوالے سے دلچسپ بیان، انہوں نے ویکسین کو دنیا کے لیے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر کا کہنا ہے کہ اس ویکیسن کے لگانے سے انسان مگرمچھ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔صدر نے خواتین کو بھی متنبہ کیا کہ فائزربائیو این ٹیک کی دوا سے ان کی داڑھی بھی آسکتی ہے۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق رواں برس جب یہ وبا سامنے آئی تو صدرجائر بولسونارو نے اسے صرف ایک معمولی زکام قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ برازیل میں کورونا ویکسین کے ٹیکوں کی مہم کے باوجود وہ خود کو اس ویکسین کا ٹیکہ نہیں لگوائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ’ہم کسی بھی طرح کے سائیڈ ایفیکٹس کے ذمہ دار نہیں ہوں گے، اگر آپ مگرمچھ بن جائیں تو یہ آپ کا قصور ہے۔‘واضح رہے کہ فائزر سے کورونا کی ویکسینیشن کا سلسلہ برازیل میں جاری ہے جبکہ اس دوا کا تجربہ امریکا اور برطانیہ میں بھی کیا جاچکا ہے۔ برازیلین صدر کا کہنا تھا کہ اگر آپ سپر ہیومن بن جائیں، یا اگر کوئی عورت اپنے چہرے پر داڑھی اگوالے اور ایک آدمی مختلف آواز میں بولنا شروع ہوجائے تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔اپنے ملک میں مہم سے متعلق انھوں نے کہا تھا کہ یہ ویکسین بالکل فری لیکن یہ ضروری بھی نہیں ہے۔ 

مزیدخبریں