(24 نیوز)سابق سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے مسلم لیگ لاہور کا صدر بننے سے معذرت کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صدر پرویز ملک صحت کے معاملات کے باعث عہدہ مزید سنبھالنا نہیں چاہتے،سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارٹی کے دوسرے امور اور حلقے پر زیادہ توجہ ہے۔ایاز صادق نے مسلم لیگ ن لاہور کے صدرکی ذمہ داری کسی نوجوان کو دینے کا مشورہ دے دیا۔
مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی اہلیہ نے کہا کہ پرویز ملک 20 سال سے مسلم لیگ ن لاہور کے صدر کا عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں وہ اپنی صحت کے معاملات کی وجہ سے مزید بھاگ دوڑ نہیں سنبھال سکتے۔ان کاکہناتھاکہ پرویز ملک نے لاہور جلسے سے پہلے صدارت چھوڑنے کا کہہ دیا تھا، پرویز ملک پارٹی امور میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
ایاز صادق کی مسلم لیگ لاہور کا صدر بننے سے معذرت
Dec 19, 2020 | 18:37:PM