(24 نیوز)وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے بنی گالا میں اساتذہ کے احتجاج کے حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ اساتذہ کا احتجاج مکمل طور پر بے بنیاد ہے، دو ہفتے پہلے اساتذہ سے مذاکرات کا سلسلہ شروع ہوا جو جاری ہے۔
ڈاکٹر مراد راس کاکہناہے کہ احتجاج کرنے والے چند اساتذہ انتشار پسند جماعت مسلم لیگ ن کے بھیجے ہوئے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں سے اساتذہ کے نمائندگان سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کیلئے کام کر رہے ہیں، گزشتہ دو ہفتوں سے دو اے ای اوز، دو اساتذہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ بیٹھ رہے ہیں،ان کاکہناتھاکہ جو اساتذہ ہمارے رابطے میں ہیں وہ مکمل طور پر مطمئن ہیں، کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جارہا نہ کسی کی تنخواہ روکی ہے پھر احتجاج کس بات کا۔
اساتذہ کا احتجاج بے بنیاد ہے،وزیرتعلیم پنجاب کا اساتذہ کے احتجاج پر ردعمل
Dec 19, 2020 | 18:53:PM