عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا

Dec 19, 2020 | 19:06:PM

(24نیوز )عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آگیا ہے۔ مولانا طارق جمیل کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گذشتہ 10 دنوں سے راولپنڈی ملٹری اسپتال میں زیر علاج رہے۔
تفصیلات کے مطا بق کو رونا ٹیسٹ کے بعدڈاکٹروں نے مولانا طارق جمیل کو مزید 14 روز کے لیے قرنطینہ رہنے کا مشورہ دیا ہے۔انہو ں نے صحت یابی پر دعاﺅں اور نیک خواہشات کااظہار کرنے والے خیر خواہوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے مولانا طارق جمیل نے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ سے جاری پیغام میں کہا ہے ” الحمدللہ آپ سب کی دعاﺅں سے میرا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے،مکمل صحتیابی کےلئے ابھی مزید آپ سب کی دعاﺅں کا محتاج ہوں، اللہ کریم اپنی رحمت سے اس وبا سے انسانیت کو خلاصی نصیب فرمائیں۔“

مزیدخبریں