خیبرپختونخوا: کورونا سے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

Dec 19, 2020 | 20:33:PM
خیبرپختونخوا: کورونا سے ایک اور مسیحا کی جان لے لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا سے ایک اور ڈاکٹرجاں بحق ہو گیا، مرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 38 ہو گئی
نصیر الدین سٹی ہسپتال کوہاٹ روڈ پشاور میں تعینات انستھیزیا کے ماہر ڈاکٹر محسن خان کورونا کے وائرس کا شکار ہو گئے، ڈاکٹر محسن خان کا کورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد انہیں خیبرٹیچنگ ہسپتال پشاور کے آئی سی میں منتقل کیا گیا جہاں پر ایک ہفتہ تک زیر علاج رہے۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور میں اس وقت 95 کورونا مریض زیر علاج ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔