آسٹریلیا کیخلاف 36 پر آ ل ٹیم آﺅ ٹ کے سا تھ انڈین کھلاڑیوں نے ایک اور بد ترین ریکا رڈ بنا ڈا لا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلا ف میچ میں کم از کم سکور یعنی 36 پر آ ل ٹیم آﺅ ٹ کے سا تھ ایک ایسا بدترین ریکارڈ بھی اپنے نام کیا جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کوئی بھی ٹیم نہ بناسکی۔ وہ یہ ہے کہ بھارتی ٹیم کا کو ئی بھی کھلا ڑی ڈبل فگر میں نہ داخل ہو سکا۔
تفصیلات کے مطا بق ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں دوسرے روز آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں بھارتی اسکور کے آگے خسارے کا شکار ہوئی تو اس وقت بھارتی ٹیم کی بڑا ہدف دینے کی امیدیں جاگ اٹھیں۔ کرکٹ تجزیہ کاروں کی جانب سے یہ توقع کی جارہی تھی کہ یہ میچ بھارت جیت سکتا ہے، یا پھر اس میچ کو کم از کم ڈرا کرنے کی پوزیشن میں تو آ ہی جائے گا۔میچ کے تیسرے روز جب آسٹریلین بولرز نے وکٹیں لینا شروع کیں تو پھر لیتے ہی گئے اور بھارتی ٹیم کو 36 رنز پر آل آئو ٹ کرکے اسے رسوا کردیا۔ صرف اسی ریکارڈ کے ساتھ ہی اس کی رسوائی ختم نہیں ہوئی بلکہ اس اننگ میں بھارتی ٹیم کے ماتھے پر ایک اور ایسا بدنما داغ لگا جو آج تک کسی ٹیم کے نہیں لگ سکا۔ ایڈیلیڈ ٹیسٹ کی تیسری اننگز میں بھارتی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی 10 کے ہندسے یعنی ڈبل فگر تک نہیں پہنچ سکا اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی میانک اگروال تھے جنہوں نے اپنی ٹیم کے لیے 9 رنز کی ’شاندار‘ اننگز کھیلی۔