بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، بلاول بھٹو 

Dec 19, 2020 | 22:45:PM

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ بلوچستان کی محرومیاں دور کئے بغیر پاکستان کی ترقی ممکن نہیں،بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچ عوام کا حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ پہنچے ،دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں رہنماﺅںکے درمیان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک کے اقدامات بھی موضوع گفتگو رہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سردار اختر مینگل کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش میں ہونے والے جلسے میں شرکت کی دعوت دی،بلاول بھٹو اور اختر مینگل کے درمیان بلوچستان کی سیاسی و سماجی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں