میرے اوپرالزام لگایامیں لیگ کرکٹ کھیلناچاہتاہوں،محمد عامر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میرے اوپرالزام لگایامیں لیگ کرکٹ کھیلناچاہتاہوں،کبھی نہیں کہالیگ کھیلنے جارہاہوں مجھے این اوسی دو،کیسے آپ میرے اوپرالزام لگاسکتے ہیں کہ میں لیگ میں پیسے کماناچاہتاہوں۔
محمد عامر نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کافیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کرکیا،مکی آرتھرکوپتاتھامیں ورلڈکپ کے بعدکرکٹ چھوڑرہاہوں، میری لڑائی احسان مانی اوروسیم خان سے نہیں،موجودہ مینجمنٹ نے چارج لیاتواسے ایشوبنالیا،ٹیم مینجمنٹ والوں کواپنے اندرکاباس ختم کرناپڑےگا۔
ان کاکہناتھا کہ کچھ سابق کرکٹرزنے مجھے2010میں میچ فکسنگ کاطعنہ دیا،جرم قبول کرنابھی ہمت کی بات ہے،قومی فاسٹ باﺅلر نے کہاکہ میری باڈی ٹیسٹ کرکٹ کابوجھ نہیں اٹھاپارہی تھی، کمزورانسان نہیں،کمزورہوتاتو2010کے بعدپاوَں پرکھڑانہ ہوتا،میں نے پاکستان کوچیمپئنزٹرافی جتوائی،ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے زیادہ وکٹ لینے والاباوَلر ہوں،آج بھی عالمی ون ڈے ریکنگ میں ٹاپ ٹین باوَلرمیں ہوں۔