کراچی بندرگاہ پر سویا بین کے جہاز پھر اترنے لگے ،زہریلی گیس کی افواہیں

Dec 19, 2020 | 10:00:AM
کراچی بندرگاہ پر سویا بین کے جہاز پھر اترنے لگے ،زہریلی گیس کی افواہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)کراچی بندرگاہ پر سویا بین کے جہاز پھر اترنے لگے ۔زہریلی گیس پھیلنے کی افواہیں بھی شہر میں گردش کرنے لگیں۔پولیس نے کیماڑی میں حالات نارمل قرار د دیتے ہوئے زہریلی گیس کے اخراج کی خبرکی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی پورٹ پر سویا بین کے جہاز کا معاملہ چئیرمین کے پی ٹی کا بندرہ گاہ پر جانچ پورٹ پر ایم وی میگا بنیفٹ سویا بین سے لدے جہاز کا جنرل منیجر آپریشن کے پی ٹی کے ساتھ جانچ کرنے پہنچے پورٹ پر کوئی سانس لینے کی پریشانی نہیں ہوئی پورٹ پر تمام عالمی سیفٹی اسٹینڈرڈ کے تحت ہی کارگو ہنڈلنگ کی جارہی ہے۔

جبکہ پولیس کراچی نے کہا کہ  کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ کیماڑی میں تمام حالات نارمل ہیں۔3 افراد ضیا الدین ہسپتال لائے گئے تھے جنہیں موسم کی وجہ سے سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہوا تھا ۔ تینوں افراد کو فوری طبی امداد دینے کے بعد گھر بھجوادیا گیا۔