سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو ایک اور خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )سعودی حکومت نے کوروناکورونا وائرس کیخلاف پابندیوں کو مزید نرم کردیا ۔سعودی عرب کی حکومت نے 12 سال یا اس سے زائد عمر کے غیرملکی بچوں کو عمرے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:او آئی سی کا خصوصی اجلاس کل۔۔ 54 ممالک کے 150 سے زائد وفود کی اسلام آباد آمد
تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کو عمرے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق اب 12 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی شخص مسجد الحرام میں داخل ہونے اور عمرہ کرنے کا اجازت نامہ لے سکتا ہے ۔مگر حکومت نے جو طریقہ کا ر اس کیلئے وضع کیا ہے اس پر عمل کرنا ہوگا۔
سعودی عرب پہنچنے سے پہلے قدوم پلیٹ فارم پر کورونا ویکسینیشن مکمل ہونے کا ثبوت رجسٹر کرانا ہوگا جس کے بعد ہی مملکت میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔ بعد ازاں توکلنا اور اعتمرنا ایپس پر بھی رجسٹر ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:کرائسٹ چرچ حملہ۔۔نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین ایوارڈ پاکستانی ہیرو کے نام