رکشہ ڈرائیور کی ساتھیوں کیساتھ ملکر طالبہ سے زیادتی ۔۔ظالموں نے بعد میں کیا کیا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک رکشہ ڈرائیور نے لڑکی کو گھر چھوڑنے کی پیشکش کی پھر دوستوں کو بلا لیا، ویرانہ میں لے جا تینوں نے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بنگال میں نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے، 15 سالہ لڑکی کو مغربی بنگال کے ضلع پربا بردھمان میں دو لڑکوں نے جمعرات کے روز اُس وقت اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ گھر سے مارکیٹ کے لیے گئی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جس میں سے ایک رکشہ ڈرائیور ہے، جس نے لڑکی کو گھر چھوڑنے کی پیش کش کی اور پھر اُسے اغوا کر کے دوستوں کے ہمراہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو ایک اور خوشخبری سنا دی
پولیس حکام کے مطابق رکشہ ڈرائیور نے اغوا کے بعد اپنے دو دوستوں سے رابطہ کیا، جو اُسے گاڑی میں زبردستی بٹھا کر ویران مقام پر لے گئے اور پھر تینوں نے مل کر اُسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔اوباشوں کو ترس نہ آیا اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کرفرار ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق لڑکی نے مارکیٹ واپس آکر وہاں موجود لوگوں اور اپنے اہل خانہ کو پیش آنے والے واقعے سے متعلق آگاہ کیا، پولیس حکام کے مطابق لڑکی کو علاج کی غرض سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا جبکہ اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے رکشہ ڈرائیور اور اُس کے ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو ہفتے کے روز مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں جج نے تفتیشی افسر کی استدعا پر انہیں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اگر تم نے یہ کام کیا تو۔۔۔ملالہ نے لندن میں موجود اپنے شوہر کو تنبیہ کر دی