خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات۔۔۔پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

Dec 19, 2021 | 10:28:AM
کے پی کے الیکشن
کیپشن: کے پی کے میں الیکنشن شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی  جو بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہی۔ قبائلی اضلاع کے عوام آج تاریخ میں پہلی بار اپنے بلدیاتی نمایندے منتخب کریں گے۔بلدیاتی الیکشن کے لیے ہر ووٹر 6 ووٹ کاسٹ کرے گا، میئر سٹی کونسل اور چیئرمین تحصیل کونسل کی نشست کیلئے ووٹر کو سفید رنگ جبکہ خواتین کی نشست کے لیے گلابی رنگ کا بیلٹ پیپر دیاگیا ہے۔ 
پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔صوبے میں کل 9 ہزار 223 پولنگ اسٹیشنز اور 28 ہزار 892 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں ۔جبکہ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں سٹی میئر اور تحصیل چیئر مین کیلئے 65 سیٹوں پر 676 امیدوار ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:کراچی، لاہور، اسلام آبادسمیت ملک بھر میں گیس غائب،شدید سردی میں چولہے ٹھنڈے