موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Dec 19, 2021 | 12:11:PM
محکمہ موسمیات،دھند،بارش،سردی، پنجاب
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات نے سموگ اور گردوغبار سے پریشان شہریوں کو بارشوں کی نوید سنا  ہی دی جبکہ  پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند کے باعث صبح کے وقت حد نگاہ کم رہنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کاامکان،بارش کے باعث پنجاب کے میدانی علاقوں میں سموگ کی شدت میں کمی  ہو گی جبکہ پیرسے دھندکی شدت میں اضافے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنسنا منع ہے۔۔بھارتی اداکارہ سنی لیون کی دلچسپ ویڈیو وائرل
 دوسری جانب پنجاب میں سردی کی شدت بڑھنے لگی، درجہ حرارت کم ہونے سے کئی شہروں میں صبح کے وقت دھند چھائی رہی، موٹروے کئی مقامات سے بند کی گئی جسے دھند کم ہونے پر کھول دیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں:ویکیسن لگوانے والے ہو جائیں ہوشیار۔۔چونکا دینے والی خبر