دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو بڑا بحران پیدا ہوسکتا ہے ،وزیر اعظم 

Dec 19, 2021 | 14:36:PM

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے کہا افغانستان کی مدد کرنا ہمارا مذہبی فریضہ ہے ۔ دنیا نے افغانستان کی مدد نہ کی تو یہ انسانوں کا پیدا کردہ بہت بڑا بحران ہو گا۔
 یہ بھی پڑھیں:انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، عالمی برادری افغانستان پر فوری توجہ دے۔۔شاہ محمود قریشی
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم معزز مہمانوں کو پاکستان میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔ افغانستان 40 سال خانہ جنگی کا شکار رہا ہے اور افغانستان کی بیرونی امداد بند ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جتنی مشکلات افغان عوام نے اٹھائیں کسی اور ملک کے عوام نے نہیں اٹھائیں اور افغانستان کے 4 کروڑ عوام کو بحران کا سامنا ہے جبکہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان اٹھایا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کو افغان ثقافت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان کا بینکنگ نظام جمود کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان آبادی غربت کی لکیر سے نیچے آ رہی ہے افغان عوام کی مدد کے لیے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔ 
یہ بھی پڑھیں:چار سدہ۔۔خواتین پولنگ ایجنٹس لڑ پڑیں ۔۔پولنگ بند

مزیدخبریں